نئی دہلی 25 نومبر (یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نےملک میں ’’عدم برداشت‘‘ کے تعلق سے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے خیال کی بالواسطہ تائید کرتے ہوئے عامر خان کے بیان پر اٹھنے والے سیاسی طوفان پر اپنا رد عمل یوں ظاہر کیا کہ حکومت کو عامر کی شکایت سننی چاہئے اور ویسے
بھی ملک میں ہر کسی کو اس بات کی آزادی ہے کہ وہ اپنے دل کی بات کہہ سکے۔
پارلیمانی اجلاس سرما کے آغاز سے ایک روز قبل حکومت کی طرف سے طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہاملک میں سب کو اظہار خیال کی آزادی ہے۔
حکومت کو عامر سے پوچھنا چاہئے کہ ایسی کیا بات ہوئی ہے جس سے انہیں دکھ ہوا ہے۔